باڈی بلڈنگ کا شوق ایک اور جان لے گیا۔۔۔سابق مسٹر پاکستان جان کی بازی ہار گیا ۔۔۔ رات گئے بری خبر آگئی

روزنامہ اوصاف  |  Apr 07, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) باڈی بلڈنگ کا شوق ایک اور جان لے گیا۔۔۔سابق مسٹر پاکستان جان کی بازی ہار گیا ۔۔۔ رات گئے بری خبر آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق باڈی بلڈنگ کا شوق ایک اور جان لے گیا سابق مسٹر پاکستان شہزاد خان آفریدی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے، شہزاد خان پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے تھے۔ 51 سالہ شہزاد خان آفریدی نےتین روز قبل کراچی میں 75 کلو گرام کا قومی ٹائٹل جیتا تھا،شہزاد خان  آفریدی نے چار اپریل کراچی میں منعقد ہونے والی68 ویں قومی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ  میں 75 کلو گرام کے درجہ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ٹائیٹل جیتنے کے لیے شہزاد آفریدی نے وزن کم کرنے کے لیے مختلف کاوشیں کی تھیںان کاوشوں میں پانی کا کم استعمال کرنا بھی شامل تھا،
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More