ٹانگوں میں اکڑن ،درداورکھنچائوکیوں ہوتاہے اس کاعلاج کیاہے؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

روزنامہ اوصاف  |  Apr 07, 2021

آج کل ٹانگوں پنڈلیوں یا رانوں کے پٹھوں میں کھچاؤ کا مسئلہ بہت عام ہو چکا ہے عام لوگ اسے نس پہ نس چڑھ جا نا ہے اسے جانتے ہیں اور زیادہ تر سوتے وقت بستر پر لیٹے ہوئے یہ مسئلے مسائل دیکھنے کو ملتے ہیں البتہ کبھی کبھی دن کے وقت بھی یہ شکا یت ہو جا یا کر تی ہے جب نس پہ نس چڑھتی ہے یا پٹھوں میں کھچاؤ یا اکڑن ہو تی ہے تو ایسے میں درد کے ساتھ بھی سخت بے چینی بھی ہو تی ہے اور یہ تکلیف چند لمحوں تک رہتی ہے اور کبھی کبھی مستقل بھی ہو تی ہےبلکہ کئی لوگوں میں یہ مسئلہ بار بار پیدا بھی ہو تا رہتا ہے اس میں کئی وجو ہات بھی ہیں جن میں جسمانی محنت نہ کر نا اس کا اہم سبب ہے۔دن بھر کرسی پر بیٹھے کام کر تے ہیں یا دیر تک ایک ہی پوزیشن بیٹھے رہتے ہیں پیدل بالکل نہیں چلتے یا پھر ایسے لوگ جنہیں کئی کئی گھنٹے رہنے پڑتا ہے ایسے لوگوں میں یہ شکایت زیادہ پائی جا تی ہے اس کے علاوہ جن لوگوں کو ویٹ بہت زیادہ بڑھ جا تا ہے یعنی جو لوگ مو ٹاپے کا شکار ہیں ایسے لوگوں کی ٹانگوں کو بہت ہی زیادہ وزن اٹھا نا پڑتا ہےاس کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہو تا ہے اسی طرح جو لوگ حد سے زیادہ جسمانی محنت شروع کر دیتے ہیں۔ایسے لوگوں کا بدن تھک جا تا ہے پٹھے بھی شدید تھکا ن کا شکار ہو تے ہیں لہٰذا ایسے لوگوں میں بھی کھچاؤ اور نس چڑھنے کی شکا یت ہو جا یا کر تی ہے اس کے علاوہ جن لوگوں کے بدن میں خشکی غالب آ جا یا کر تی تھی یا پھر پانی کی کمی کی وجہ سے ہو اور جو لوگ ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوں دن بھر میں پانی ضرورت سے بہت کم پیتے ہوں اور جن لوگوں کوآ نتوں کی خشکی کے باعث اکثر قبض کی شکایت رہتی ہو ایسے لوگ پنڈلیوں کے کھچاؤ کے مسئلے سے شکار ہو سکتے ہیں اسی طرح اگر بدن میں کیلشیم وٹامنز کی کمی ہو جا ئے تو یہ بھی اس مسئلےکا سبب بن سکتا ہے اس کے علاوہ تیز بی پی رہتا ہے تو اسی صورت میں دوران خ و ن جسم کے اوپر کے حصوں کی طرف یعنی سر اور دماغ کی طرف بڑھ جا تا ہے اور ٹانگوں اور پنڈلیوں کی طرف کم ہو جا تا ہے۔جس سے ٹانگوں میں کمزوری محسوس ہو تی ہے پاؤں اور ٹانگیں ٹھنڈی ہونے لگتی ہیں نسیں کمزور ہونے لگتی ہیں ٹانگوں میں درد کی شکایت پیدا ہو جا تی ہے۔ گرم پانی میں نمک ملا کر پیروں کو اس پانی میں دس منٹ کے لیے رکھیں ایسا کرنے سے درد سوجن اور سوزش سے نجات ملتی ہے دن میں زیادہ سے زیادہ پانی پیا کر یں کولڈ ڈرنکس سے مکمل پر ہیز رکھیں اسی طرح اگر آپ کھانے میں صرف دالیں یا سبزیاں کھاتے ہیں تو اس سے بھیٹانگوں یا پنڈلیوں میں درد کا سا منا ہو سکتا ہے تو چکن مٹن کا بھی استعمال کیجئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More