پی سی بی کا ایشیا کپ 2021 ملتوی کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Apr 11, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ 2021 ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق اے سی سی ایشیا کپ 2022 تک ملتوی کر دیا گیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے فیصلے سے متعلق پی سی بی بورڈ آف گورنرز کو آگاہ کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز اور ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے باعث ایشیا کپ ملتوی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ 2020 میں ہونا تھا تاہم کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے اسے 2021 تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More