شیخ رشید نے میری وجہ سے آج تک شادی نہیں کی،حریم شاہ

بول نیوز  |  Apr 12, 2021

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اہم انکشاف کردیا۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میری وجہ سے آج تک شادی نہیں کی۔

حریم شاہ نے متعدد لوگوں کی ویڈیوز وائرل کرنے کے سوال پر بھی وفاقی وزیر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ متعدد لوگوں کی ویڈیوز اور واٹس ایپ کال سامنے لانے کے بعد مجھے اس لئے جان کا خطرہ نہیں کیوں کہ میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے۔

حریم شاہ نے بتایا کہ شیخ رشید مجھے کہتے ہیں کہ میں پورے پاکستان پر بھاری ہوں، اس لئے میری حفاظت کو انہوں نے اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے، اسی وجہ سے انہوں نے شادی نہیں کی۔

حریم شاہ نے کہا کہ میں شادی کے بعد کی زندگی سے کبھی نہیں ڈرتی لیکن میرا ماننا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ میرے نصیب میں بھی کوئی شخص ہوگا لیکن ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیوں میری شادی کی عمر ہی گزر چکی ہے۔

حریم شاہ نے کا دوستوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ آستین کے سانپ والا محاورہ میرے نزدیک بہت اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے دوست میرے ساتھ ہی رہ کر میرے خلاف سازشیں کرتے ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ لوگ چاہتے ہوئے بھی اپنی غلطی کا اقرار نہیں کرتے، اس لئے میرے دوست ہی میرے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جب بھی اپنے دوستوں کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہوں وہ پھر بھی میرے ساتھ بُرا روئیہ رکھتے ہیں۔

اختتام میں حریما شاہ نے کہا کہ میں ان کے حملوں سے نہیں ڈرتی کیوں کہ مجھے ڈر صرف اللہ پاک سے ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More