عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل کروانے والے پولیس افسران خود کھلے عام خلاف ورزی کرنے لگے

بول نیوز  |  Apr 17, 2021

دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت، عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل کروانے والے پولیس افسران خود کھلے عام خلاف ورزی کرنے لگے۔

حیدرآباد میں حکومت کی واضع ہدایات کے باوجود قانون کے رکھوالے قانون سے بالاتر ہوگئے، کورونا وائرس سے بچاو کی کون سی ایس او پی کیسی حکومتی ہدایات پولیس نے سب نظرانداز کردیا ہے۔

تاجر برادری کی جانب سے اجتماعات پر پابندی کے باوجود پولیس کی چھتری تلے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جبکہ ایڈیشنل آئی جی اور پولیس افسران کی بڑی تعداد بغیر ماسک کہ تقریب میں موجود تھی۔

کورونا ایس او پیز کی حکومتی پابندیوں کے باوجود تقریب کی ویڈیو بول نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

تقریب بزنس فورم لطیف آباد نے منعقد کی جس میں پولیس افسران سمیت سیاسی و سماجی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔

ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد سمیت افسران و منتظمین بغیر ماسک کے تقریب میں موجود رہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More