افغانستان: مسجد میں فائرنگ سے8افراد جاں بحق

سماء نیوز  |  Apr 18, 2021

فوٹو: الجزیرہ

افغان صوبے ننگرہار میں مسلح افراد نے مسجد میں فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو قتل کردیا۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان صوبے ننگرہار کے علاقے جلال آباد میں مسجد کے اندر نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی افغان سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر آپریشن شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق فائرنگ کے باعث مسجد میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں 5 سگے بھائی اور 3 کزن شامل ہیں جبکہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

دوسری جانب افغان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کی ملکیت سےمتعلق تنازع پر پیش آیا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More