سرکاری ملازمين کيلئےعیدالفطر کی چٹھيوں کا اعلان

سماء نیوز  |  May 04, 2021

سرکاری ملازمين کيلئے عید الفطر پر 8 چٹھيوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ نےعیدالفطرکی چھٹيوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹيفکيشن کےمطابق عیدالفطر کی تعطيلات 10مئی سے 15 مئی تک ہوں گی۔ دو اتوار ملا کر يہ مجموعی طور پر8 چھٹياں بنتی ہيں۔

وزارتِ داخلہ عید الفطر کے حوالے سے ایس او پیز پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔ ایک ہفتے قبل وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ 8 سے 16 مئی تک سیاحت پر پابندی رہے گی جبکہ اس دوران سیاحتی مقامات، پارکس اور ہوٹلز بھی بند رہیں گے۔

اس کےعلاوہ صوبوں اور شہروں کے درمیان سفری پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ صرف گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو اپنے گھر واپس جانے کی اجازت ہوگی۔معروف سیاحتی مقامات مری، گلیات، سوات، کلام اور شمالی علاقاجات بھی بند رہیں گے۔سی ویو اور ساحل بھی بند ہوں گے۔

وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ عید تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More