بوگاٹی کی 62 کروڑ روپے مالیت کی ہائپر کار متعارف

ہم نیوز  |  Jun 08, 2021

کاریں بنانے والی معروف فرانسیسی کمپنی بوگاٹی نے 62 کروڑ روپے مالیت کی نئی ہائپر کار متعارف کرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بوگاٹی کی جانب سے نئی محدود ایڈیشن والی کار کی نقاب کشائی آج کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیرون سوپر اسپورٹس کار میں ائیروڈائنیمکس بہتری لائی گئی ہے جب کہ اس میں آج تک سب سے مضبوط کار انجن بھی انسٹال کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بگاٹی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی دوسری مہنگی ترین کار ہے۔

اس کے علاوہ کار کا ڈیزائن دنیا کی سب سے تیز ترین کا شیرون سوپر اسپورٹ 300 کے مطابق بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کار کی زیادہ سے زیادہ رفتار 273 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں صرف 60 کاریں فروخت کے لیے لائی جائیں گی اور اس کی فروخت 2022 سے شروع ہو گی۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More