واٹس ایپ کے ڈیلیٹ میسجز کیسے پڑھ سکتے ہیں؟

بول نیوز  |  Jun 09, 2021

واٹس ایپ ایک مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے جس کے ذریعے باآسانی پیغامات ایک دوسرے کو بھیجے جاسکتے ہیں لیکن بعض اوقات کوئی غلط میسج چلا جاتا ہے جسے پڑھنے سے پہلے ہی ڈیلیٹ کردیا جاتا ہے۔

درحقیقت جب کوئی صارف کسی انفرادی یا گروپ چیٹ سے کوئی پیغام ڈیلیٹ کرتا ہے ‘دس میسج از ڈیلیٹڈ’ لکھا آجاتا ہے۔

مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ ڈیلیٹ میسج ہمیشہ کے لیے غائب نہیں ہوتے بلکہ آئی فون یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ان کو دیکھنا ممکن ہوسکتا ہے۔

وہی دوسری جانب ٹیکنالوجی نے اس قدر ترقی کرلی ہے کہ یہ ڈیلیٹ ہونے والی میسجز بھی آسانی سے پڑھے جاسکتے ہیں۔

موصول ہونے والا پیغام اگر ڈیلیٹ کردیا جاتا ہے تو اسے واپس لانے کا طریقہ کافی آسان ہے، بس واٹس ایپ کو فون سے ڈیلیٹ کریں اور گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے دوبارہ ری انسٹال کرلیں اور اور اس کے بیک اپ میں موجود تمام چیٹ ری اسٹور ہوجائے گی اور اس میں ڈیلیٹ پیغامات بھی شامل ہوں گے۔

اس کے لئے ضروری ہے کہ واٹس ایپ بیک اپ روزانہ کی بنیاد پر سیٹ کیا گیا ہو لیکن اسکے علاوہ  ایسی تھرڈ پارٹی ایپس بھی موجود ہیں جو ڈیلیٹ کیے جانے والے واٹس ایپ پیغامات کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More