اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

سماء نیوز  |  Jun 10, 2021

اسرائیلی اسپیشل فورسز نے چھاپے کے دوران فائرنگ کر کے شمال مغربی کنارے میں تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کی اسپیشل فورسز نے شمال مغربی کنارے کے علاقے میں چھاپہ مارا، اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی پر اسرائیلی اہلکاروں پر فائرنگ کا شبہ تھا، واقعے میں دیگر دو فلسطینی بھی شہید ہوئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونیوالا پہلے شخص کی شناخت جمیل العموری کے نام سے ہوئی ہے۔ فلسطین کے سیکیورٹی حکام کے مطابق دیگر دو شہداء فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ ملٹری انٹیلجنس کے اہلکار تھے۔

اسرائیلی عہدیدار کے مطابق اس واقعے میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

اسرائیلی فورسز نے 25 مئی کو رام اللہ کے قریب چھاپے میں بھی ایک فلسطینی کو شہید کردیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More