کڑی پتے کے حیرت انگیز فوائد

بول نیوز  |  Jun 11, 2021

ہمارے گھر کے کچن میں دور قدیم سے شامل کڑی پتہ کھانوں کا ذائقہ اور خوشبو میں اضافے کے لئے استعمال ہوتا ہے اس کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جنہیں جاننا اور اسے استعمال میں لانا نہایت ضروری ہے، سستے داموں آسانی سے دستیاب کڑی پتّے  کے استعمال کے کوئی نقصانات نہیں بلکہ فوائد بے شمار ہیں۔

مارکیٹ میں سستے داموں میں مل جانے والا کڑی پتہ سلاد، دالوں میں بگھار، ہری چٹنی، نیم گرم پانی میں ڈال کر مختلف کھانوں میں پکا کر کے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کڑی پتے کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول کو کم کیا جا سکتا ہے، اس کے استعمال سے نظام ہاضمہ بھی درست ہوتا ہے ، بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے بھی نہایت مفید ثابت ہوتا ہے، کڑی پتے میں بھر پور مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء پائے جاتے ہیں جو متعدد بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ناگزیر ہیں۔

اس کے علاوہ کڑی پتہ بالوں کو سفید ہونے سے بچاتا ہے، بالوں پر  شیمپو، کنڈیشنر اور اسٹریٹنر کے استعمال کے نتیجے میں آنے والے مضر اثرات سے بھی بچاتا ہے اور متاثرہ بالوں کی صحت دوبارہ بحال کرتا ہے ،بے جان بالوں میں جان ڈالتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ  بال گرنے سے روکتا ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More