ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالا اور بہترین بجٹ دیا، وزیراعظم عمران خان

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالا اور بہترین بجٹ دیا ہے۔

تفصیلات کے طمابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا ہے جس میں  وفاقی وزراء، معاونین خصوصی، مشیران اور ترجمانوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ترجمانوں نے وزیر اعظم کو عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ تباہ حال معیشت ورثے میں ملی، ملک کو بحرانی کیفیت سے نکال لیا، موجودہ صورتحال میں بہترین بجٹ دیا ہے، عام آدمی ہو، تنخواہ دار طبقہ، مزدور یا پھر تاجر برادری ہر کسی کو سہولت دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو بجٹ سے متعلق اہم ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ حکومتی معاشی کامیابیوں کو عوام میں اجاگر کریں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More