عائزہ خان کو ’کوئین‘ قرار دے دیا

بول نیوز  |  Jun 16, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ نہایت حسین نظر آرہی ہیں اور اس ہی وجہ سے مداحوں نے انہیں ’کوئین‘ قرار دے دیا ہے۔

عائزہ خان آج کل بیرون ملک ایک فوٹو شوٹ پر موجود ہیں اور وہاں سے اپنے مداحوں کے لئے نئی خوبصورت تصویریں شیئر کرتی ہیں وہ ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

یہ بات بھی واضح ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اُن کی فین فالونگ سب سے زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ عائزہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ نہ صرف کامیاب اداکارہ ہیں  بلکہ ایک سُگھڑ بیوی اور 2 بچوں کی والدہ بھی ہیں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More