بلوچستان: بجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں 10 فیصد اضافہ

ہم نیوز  |  Jun 18, 2021

کوئٹہ: بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ صوبے میں ہیلتھ کارڈ اسکیم کے لیے 5.914 ارب روپے مختص کرنے کی بھی تجویز ہے۔

ہم نیوز کے مطابق یہ تجاویز صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے پیش کیں۔ بلوچستان اسملبی کا بجٹ اجلاس اسپیکرمیرعبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

بجٹ تقریر کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے بتایا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے 3.6 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے متوازن بجٹ تیار کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ نئی 2086 ترقیاتی اسکیموں کے لیے 76 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں جب کہ جاری 1525 ترقیاتی اسکیموں کے لیے 112 ارب روپے سے زائد مختص ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ بلوچستان حکومت ہیلتھ کارڈ کا اجرا کرنے جارہی ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 18 لاکھ 75 ہزار خاندانوں کے تمام افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج میسر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی پوری آبادی کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

ظہور بلیدی نے کہا کہ نئے مالی سال میں تمام سرکاری اسپتالوں میں پرچی سسٹم کو ختم کیا جارہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مالی سال برائے 2021-22 میں صحت کے شعبے کے لیے 44 بلین سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More