گھٹنےکی ہڈی باہر کی طرف کیوں نکلی ہوئی ہوتی ہے؟ جانیئے

بول نیوز  |  Jul 29, 2021

گھٹنے کی ہڈی باہر کی طرف کیوں نکلی ہوئی ہوتی ہے؟ جانیئے ہڈیوں سے متعلق وہ معلومات جو ڈاکٹر بتاتے ہیں

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق انسان کے جسم میں موجود 206 ہڈیوں کا کوئی نہ کوئی کام لازمی ہوتا ہے اور ان کی ساخت بناوٹ بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔

اب اگر ہم بات کریں گھٹنے کی ہڈیوں کی تو یہ واحد ہڈیاں ہیں جوجسم کی دیگر ہڈیوں س بالکل منفرد ہیں۔

گھٹنے کی ہڈی کی بناوٹ کیوں مختلف ہے؟

گھٹنے کی ہڈیوں میں پورے جسم کا فلوئیڈ یا سیال مادہ سب سے زیادہ بھرا ہوا ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس جگہ اتنی جگہ نہیں ہوتی کہ ہڈی کی نشوونما ہو، اس لئے وہ ہڈی ذرا نکلی ہوئی ہوتی ہے۔

 دوسری سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اگر گھٹنے کی ہڈی اندر کی جانب ہوتی تو ہم کبھی بیٹھ نہیں پاتے، ہمارے گھٹنے سیدھے ہی رہتے، مڑ نہیں پاتے یہی وجہ ہے کہ یہ ہڈی کپ نما ہوتی ہے۔

واضح رہےکہ گھٹنوں کی ہڈیاں ہمارے جسم کی سب سے زیادہ مضبوط ہڈیاں ہوتی ہیں، یہی وجہ ہوتی ہے کہ لوگوں کے خطرناک ایکسیڈنٹ ہونے کے باوجود بھی ان کے گھٹنے کی ہڈی بچ جاتی ہے۔

گھٹنے کی ہڈی کے بعد جسم میں سب سے طاقتور ریڈھ کی ہڈی ہوتی ہے اور سب سے زیادہ نازک ہماری پسلیاں ہوتی ہیں جن کا خیال ہر شخص کو رکھنا چاہیئے، ایک مرتبہ یہ ٹوٹ جائیں تو دوبارہ جڑنے میں وقت لگتا ہے۔

 

 

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More