بلوچستان میں کانگو وائرس کے 5نئے کیسز

سماء نیوز  |  Aug 03, 2021

فائل فوٹو

بلوچستان میں کانگو وائرس کے مزید پانچ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایم ایس فاطمہ جناح اسپتال ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل کے مطابق کانگو کے شبے میں سات مریض فاطمہ جناح اینڈ چیسٹ اسپتال لائے گئے تھے جن میں سے پانچ مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

کانگو کے مریضوں کو اسپتال میں داخل کرکے علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

کانگو کے تین مریضوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے جبکہ ایک مریض تعلق کا پشین اور دوسرے کا کان مترزئی سے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More