ماسک اور ویکسینیشن سے ہم اس وباء کا مقابلہ کرسکتے ہیں ، مرتضیٰ وہاب

بول نیوز  |  Aug 03, 2021

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماسک اور ویکسینیشن سے ہم اس وباء کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ڈیفنس خیابان سحر میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا اور کہا کہ شہریوں کا بڑی تعداد میں ویکسینیشن کروانا خوش آئند بات ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہری ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

واضح رہے کہ ویکسینیشن سینٹر ڈیفنس کلفٹن ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More