ایران کی پاکستان کو نومنتخب صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت

سماء نیوز  |  Aug 03, 2021

ایران نے پاکستان کو نومنتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

دفترخارجہ کےمطابق نومتنخب صدرسید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری 5 اگست کو تہران میں ہوگی۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس سلسلے میں صادق سنجرانی شرکت کے لئے کل ایران روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات استوار ہیں اورپاکستان برادر ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ نومتخب صدر اور ایرانی عوام کیلئے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

ابراہیم رئیسی نے 1979 کے انقلابِ ایران کے بعد اہم عہدوں پر کام کیا ۔ صرف 20 سال کی عمر میں وہ ضلع کراج اور پھر ہمدان صوبے کے لیے پراسیکیوٹر مقرر ہوئے اور اس کے بعد انہیں تہران کے نائب پراسیکیوٹر کی حیثیت سے ترقی دی گئی۔

ابراہیم رئیسی 1989 میں تہران کے چیف پراسیکیوٹر بنے اور پھر سال 2004 میں نائب عدلیہ کے سربراہ کے عہدے پر 10 سال تک فائز رہے۔

ابراہیم رئیسی 2019 سے ایرانی عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More