طالبان افغانستان کے حکمران ہیں حقیقت سب کوتسلیم کرناچاہیے،امیرخان

سماء نیوز  |  Sep 14, 2021

افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی کا کہنا ہے کہ طالبان افغانستان کے حکمران ہیں یہ حقیقت سب کو تسلیم کرنا چاہئے۔

کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب میں امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو معلوم ہوناچاہئے کہ انتشار کی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی،

امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ دنیا کے ساتھ مثبت اور اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر امریکا نے ہمارے قومی اثاثہ منجمد کرکے مشکلات پیدا کردیں۔

انہوں  نے کہا کہ جنیوا عالمی کانفرنس میں جن ممالک نےمدد  کا اعلان کیاان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ جنیوا عالمی کانفرنس میں عالمی برادری کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے بین الاقوامی امداد کے وعدے پر شکرگزار ہیں۔

افغان وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امارات اسلامی نے غیرملکیوں کےکابل سےانخلاء میں تعاون کیا اب کوشش ہے کہ  بیرون ملک مقیم مہاجرین اپنےملک واپس آجائیں۔

امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ تاجروں اور سرمایہ کاروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More