غیرملکی افغان باشندوں کوپناہ دینےوالوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

سماء نیوز  |  Sep 15, 2021

کوئٹہ میں غیرملکی افغان باشندوں کو پناہ دینے والوں کےخلاف ’فارن ایکٹ‘ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال بلخصوص غیر ملکی باشندوں کا غیر قانونی طریقے سے صوبے میں آمد، داخلی راستوں پر کڑی چیکنگ سمیت دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی پولیس محمد طاہر رائے، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی دوست علی بلوچ، بریگیڈیئر عابد، سپیشل سیکرٹری داخلہ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

چیف سیکرٹری بلوچستان نے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلیے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں غیرقانونی طریقے سے آئے غیرملکی باشندوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائےاور انہیں پناہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More