نیشنل ٹی20کپ کا ٹائٹل دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا کےنام

سماء نیوز  |  Oct 13, 2021

نیشنل ٹی20کپ کے فائنل میں خیبرپختنخوا نے سینٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں خیبرپختنخوا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سینٹرل پنجاب نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے 148 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں صاحبزادہ فرحان اور محمد حارث نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم 10 رنز بناکر حارث ثمین گل کا شکار بنے۔

کےپی کے کپتان افتخار احمد نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو اختتامی لمحات میں یکطرفہ کردیا، محض 19 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 رنز اسکور کیے۔

خیبرپختنخوا کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان 26 جبکہ کامران غلام 37 رنز بناکر نمایاں رہے، سینٹرل پنجاب کی جانب سے ثمین گل، قاسم اکرم اور محمد فیضان ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل کامران اکمل اور احمد شہزاد کی اننگز کے باعث سیںٹرل پنجاب کی ٹیم 149 رنز کا ہدف دینےمیں کامیاب ہوسکی تھی،  کامران اکمل نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے اور خالد عثمان کا شکار بنے تھے جبکہ احمد شہزاد نے 44 رنز بنائے تھے۔

شہزاد کے آؤٹ ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب کی ٹیم میچ میں واپس نہ آسکی، حسین طلعت 6، سیف بدر 7، قاسم اکرم 20 محمد فیضان 8 اور فہیم اشرف 14 رنز بناسکے۔ کےپی کی جانب سے کپتان افتخار احمد 3، محمد عمران 2، عمران خان جبکہ ارشد اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More