تحصیل چوبارہ میں ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ پیش

بول نیوز  |  Oct 14, 2021

تحصیل چوبارہ میں ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل چوبارہ اڈہ حافظ آباد کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا ہے۔ریسکیو کا کہنا ہے کہ حادثے میں میاں بیوی اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئی ہیں۔ میتوں اور زخمی کو تحصیل ہسپتال چوبارہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع نے کہا کہ حادثے میں خاوند شوکت علی، بیوی کوثر سلطانہ اور ایک خاتون قمر النساء جاں بحق ہوئے ہیں۔ حادثے میں ایک خاتون فخر النساء خطرے سے باہر ہیں۔ریسکیو نے کہا کہ مرنے والی خواتین کوثر سلطانہ اور قمر النساء بھی آپس میں بہنیں تھیں۔ریسکیو کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمت خاندان شادی میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے کروڑ لعل عیسن آ رہا تھا

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More