آئی لینڈرز نے آئرلینڈ کو شکست سےدوچار کردیا

سماء نیوز  |  Oct 20, 2021

ٹی20ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 70 رنز سے شکست دیدی۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبر نی نے ٹاس جیت کر  سر ی لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 171 رنز اسکور کیے جبکہ 7 وکٹوں کو نقصان اٹھانا پڑا۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر پال اسٹرلنگ اور کیون اوبرائن جلد آؤٹ ہوگئے تاہم کپتان اینڈی بلبرنی نے 41 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی لیکن کوئی انکا ساتھ نہ دے سکا۔

آئرلینڈ کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، سری لنکا کی جانب سے ٹھیکشنا نے 3، لاہیرو کمارا اور کرونارتنے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں سری لنکا کی جانب سے ہرسنگا ڈی سلوا 71 اور پتھم نسانکا 61 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں گروپ اے میں شامل سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 2،2 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یاد رہےکہ ٹی20ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کو اپ سیٹ کرتے ہوئے 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ ٹی20ورلڈکپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں بنگلادیش نے عمان جبکہ اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More