فیس بک کی بندش، فحش ویب سائٹ کاکاروبار چمک اٹھا

سماء نیوز  |  Oct 23, 2021

اس ماہ کے شروع میں4 اکتوبر کی شب وٹس ایپ سمیت معروف سوشل میڈیا ایپس فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز دنیا بھر میں اچانک سے معطل ہو گئیں اور تقریباً چھ گھنٹے گزرنے کے بعد بحال ہونا شروع ہوئیں۔

فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین نے وقت گزاری کیلئے کچھ اور حل ہی تلاش کیا ۔

رپورٹ کے مطابق ایک فحش ویب سائٹ نے اس حوالے سے ایک اعداد و شمار کا گراف جاری جس کے مطابق 4 اکتوبر کو فیس بک کی بندش کے ان کی ویب سائٹ پر 10فیصد زیادہ ٹریفک دیکھنے میں آیا ۔

فیس بک نے اپنی سروس کی تقریباً چھ گھنٹوں کی بندش کا الزام کنفیگریشن میں غلط تبدیلی پر لگایا ہے، جس کی وجہ سے کمپنی کے ساڑھے تین ارب صارفین واٹس ایپ، انسٹاگرام اور میسنجر استعمال کرنے سے محروم ہو گئے تھے۔

بلوم برگ کے مطابق سروس کی بندش کی وجہ سے فیس بک کے اسٹاکس 4.9 فیصد گرے جس سے کمپنی کے بانی مارک زکربرگ کو سات ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More