واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری، کمپنی نے زبردست فیچر متعارف کرادیا

بول نیوز  |  Oct 25, 2021

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لئے ایک اور نئے فیچر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے ذریعے گروپ کالز  کے دوران شامل ہونا آسان ہوجائیگا۔

اس حوالے سے واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کی مدد سے صارفین کے لئے کسی بھی وقت گروپ میں جاری کال کا حصہ بننا ممکن ہوجائے گا۔

اس فیچر کو گروپس کے  لئے ایک بٹن کے طور پر پیش کیا گیا ہے جبکہ اس کا استعمال بھی کمپنی نے تفصیلی ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا ہے۔

Need to pop in and out of a group call? Easily join ongoing calls right from your group chats! pic.twitter.com/OtOHKXh5Ev

— WhatsApp (@WhatsApp) October 18, 2021

ایپ کی جانب سے گروپ کالز کے لیے ایک نئی ‘لائٹ’ رنگ ٹون کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کا مقصد واٹس ایپ کال کو شناخت کرنا ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More