دبئی:پاکستانی نے 2 ارب 37کروڑروپے کی لاٹری جیت لی

سماء نیوز  |  Oct 26, 2021

چھتیس سالہ ڈرائیور جنید رانا نے منگل کو  5 کروڑ درہم یعنی تقریباً 2 ارب 37 کروڑ پاکستانی روپے کا چیک وصول کیا۔

ماہانہ 6 ہزار درہم تنخواہ پر دبئی کی ایک کمپنی میں ڈرائیور کی ملازمت کرنے والے جنید رانا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے اور جب میں نے یہ خبر اپنے گھر والوں کو سنائی تو وہ بھی بے حد خوش ہوئے۔

جنید رانا کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں پہلے بھی بہت خوش تھا اور دیگر افراد کی طرح میرا خواب اسپورٹس کار خریدنے کا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک میں نے اس بات کا فیصلہ نہیں کیا ہے کہ یہیں رہ کر کام کروں یا اپنے گھر والوں کے پاس واپس چلا جاؤں۔

جنید رانا روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہیں جب کہ پاکستان میں ان کی اہلیہ، 2 بچے اور گھر کے 30 افراد ایک ہی چھت تلے رہائش پذیر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More