پہلاٹی20:بنگلادیش کاپاکستان کیخلاف بیٹنگ کافیصلہ

سماء نیوز  |  Nov 19, 2021

بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلایشی کپتان محمود اللہ ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑا ہدف دینے کی کوشش کرینگے۔

اس سے قبل ٹی20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بنگلادیش تمام میچز کھیل کر گھر واپسی کا ٹکٹ کٹانے والی پہلی ٹیم بنی تھی۔

بنگال ٹائیگرز ایونٹ میں گروپ 1 میں شامل تھے انہوں نے ٹورنامنٹ میں5 میچز کھیلے جبکہ ایک بھی جیت درج نہ کراسکے، بنگلادیش کو پہلے میچ میں انگلینڈ نے 8 وکٹوں اور 35 بالز، ویسٹ انڈیز نے 3 رنز، جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں اور آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ ہدف 82 بالز قبل حاصل کیا تھا۔

دوسری جانب جمعہ کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ساڑھے 12 ہزار تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے تین میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ پانچ سال بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ جب پاکستان بنگلہ دیش میں کوئی دو طرفہ سیریز کا میچ کھیلے گا۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، شعیب ملک، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔

بنگلادیش کا اسکواڈ

کپتان محمود اللہ ریاض، محمد نعیم، سیف حسن، نجم الحسین شانتو، عفیف حسین، نورالحسن، شوریف اسلام، تسکین احمد، امین الاسلام، مہدی حسن اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More