واٹس ایپ کے ویب ورژن میں اپنی پسند کی تصویر کو اسٹیکر میں بدلنے کا فیچر متعارف

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

واٹس ایپ ویب ورژن استعمال کرنے والوں کے  لئےایک  اانوکھے فیچر متعارف کروانے کی تیاری شروع کردی ہے جس میں صارفین عام تصویر کو اسٹیکر میں بدل سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کا شمار ایسی ایپلیکیشن میں ہوتا جس کے صارفین کی تعداد دو ارب سے زائد ہے اور وہ ان کے لئے آئے دن نئے اور بہترین فیچر متعارف کرواتے رہتے ہیں۔

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات دینے اور انہیں ٹیکنالوجی کی جہتوں سے آگا ہ کرنے کے لئے ایک مزیدار فیچر متعارف کرونے جارہا ہے جس میں صارفین اپنی مرضی کی تصویر کو کسی بھی اسٹیکر میں بدل سکتے ہیں۔

اس فیچر سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے آپ کو چیٹ ونڈوز میں اٹیچمینٹ پر کلک کرنا ہوگا اور وہاں پر موجود اپنےمن پسند اسٹیکر کا انتخاب کرکے پھر اپنی من پسند تصویر اپ لوڈ کریں تو وہ اسٹیکر کی شکل میں سامنے آجائے گی۔

اس فیچر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپ لوڈ ہو نے کے بعد اس اسٹیکر کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل بھی کیا جاسکے گا جیسے کوئی تحریر لکھنا ہو، پس منظر کو تبدیل کرنا یا ختم کرنا، ساتھ ہی دیگر واٹس ایپ اسٹیکرز اور ایموجی کو ان کا حصہ بنایا جاسکے گا۔

دیکھاجائے تو واٹس ایپ میں اسٹیکر بنانا کوئی نئی جدت نہیں ہے کیونکہ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈوائسز میں موجود ہے،  لیکن یہ ویب ورژن استعمال کرنے والوں کے یقیناً ایک کار آمد فیچر ثابت ہوگا، اس طرح بڑی اسکرین پر تصااویر کو ایڈٹ کرنا اور بھی سہل ہو جائے گا۔

اس فیچر سے ویب ورژن استعمال کرنے والے آئندہ ہفتے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More