بھارتی اداکارہ کا اپنے ٹیوشن ٹیچر کی بدسلوکی کے متعلق انکشاف

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

بھارت کے ڈراموں میں معروف کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے اپنے ٹیوشن ٹیچر کی بدسلوکی کے متعلق انکشاف کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیوولینا نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ بچپن میں ایک ٹیوشن ٹیچر نے ان کے ساتھ بدلوکی کی تھی جس پر چاہتے ہوئے بھی کوئی کارروائی نہیں کی جاسکی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک اچھے ٹیچر تھے اور ہر بچہ ان سے بہت خوش تھا اسکے علاوہ ان کی قریبی دوستیں بھی اسی ٹیچر کے پاس جاتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بھی اس ٹیچرکے پاس پڑھنے جانے لگی لیکن انہوں میرے ساتھ بدتمیزی کی جس کے متعلق میں نے اپنی والدہ کو بھی آگاہ کیا تھا۔

پھر والدہ کے ہمراہ ٹیوشن ٹیچر کے گھر جاکر ان کی بیوی سے شکایت کی جب کہ ٹیوشن ٹیچر کے خلاف قانونی ایکشن لینا چاہتی تھی لیکن ایسا نہ کرسکی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری فیملی کے خیالات بھی کچھ ایسے ہی تھے اسی لیے میں بھی پولیس کے پاس نہ جاسکی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More