پی آئی اے کا بڑا اقدام، پاکستان کی ہندو کمیونٹی کیلئے کراچی سے پشاورتک خصوصی پرواز آپریٹ

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی جانب سے پاکستان کی ہندو کمیونٹی کے لیے  کراچی سے پشاور تک خصوصی پرواز آپریٹ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  خصوصی پرواز پر کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی ہندو زائرین نے کراچی سے کرک براستہ پشاور سفر کیا جبکہ پاکستان ہندو کونسل کے رہنما ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار کی درخواست پر ہی پی ائی اے نے خصوصی پرواز آپریٹ کی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مندر میں ہندو کمیونٹی کی طرف سے پاکستان کی سلامتی اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے خصوصی عبادات کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ  پی آئی اے تمام ایسے مقاصد میں معاونت کرے گی جو کہ ملکی مفاد میں ہوں ، پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا وطن ہے اور ہم قومی ائیرلائن ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ہم قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور یہ ہمیشہ سے پی آئی اے کا نصب العین رہا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ آج ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں تمام مذاہب اپنی رسومات کیلئے آزاد ہیں، حکومت ملک میں مذہبی سیاحت کو بڑھانے کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سے درخواست ہے کہ اب ایسی بین القوامی پروازیں بھی چلائیں تاکہ باہر سے لوگ پاکستان بآسانی زیارات کیلئے آسکیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More