کرکٹ میچ کے دوران آیا دلچسپ واقعہ جب لڑکے نے کرتب دکھا کر سب کی توجہ اپنے جانب مبذول کروالی۔اکثر کھیلوں کے مقابلوں کے دوران دلچسپ اور منفرد قسم کے واقعات رونما ہوتے ہیں جو سوشل میڈیا پر اکثر و بیشر وائرل بھی ہوتے ہیں جو دیکھنے والوں کے حیران کردیتے ہیں۔ایسا ہی ایک دلسچپ واقعہ گذشتہ دنوں آسٹریلیا میں جاری ایک میچ کے دوران پیش آیا جس میں لڑکے نے منفرد ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کی توجہ حاصل کرلی اور گراؤنڈ میں موجود مداح اس کا کرتب دیکھنے کے لیے کھڑے ہوگئے۔
View this post on Instagram
A post shared by Muhammad Sajid Khan (@humtum614)ہوا کچھ یوں کہ میچ کے دوران لڑکے نے روبیکیو کھیل کا مظاہرہ کیا جو ذہنی آزمائش کا کھیل ہے جس میں مختلف قسم کے رنگوں کے ڈبوں کو ایک ترتیب میں ملانے کی کوشش کی جاتی ہے۔وہ نوجوان اپنے کھیل میں اتنا مشغول تھا کہ اسے اپنی جانب دیکھنے والوں کی بھی خبر نہ ہوئی جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتنی ذہانت کے ساتھ اس لڑکے نے سب رنگوں کو ایک ترتیب میں جوڑ دیا۔لڑکے کے اس ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتب دکھانے پر مداح بھی خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے شور مچاکر اپنی خوشی کا اظہار کیا جبکہ مداحوں نے اس لڑکے کی ذہانت پر داد دی۔ Square Adsence 300X250