انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے آئے گا، چودھری شجاعت حسین

ہم نیوز  |  Jan 17, 2022

لاہور: بزرگ سیاستدان اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے آئے گا۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہر لیڈر حکومت میں آنے سے پہلے مہنگائی کا شور مچاتا ہے لیکن آج تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ معاشی مسائل کا حل کیسے نکلے گا؟

انہوں ںے کہا کہ آج کل کے معاشی حالات میں سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان اپنی چیزوں کی قیمت بڑھا کر منافع کما لیتے ہیں لیکن مالکان اپنے اداروں میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں نہیں بڑھاتے۔

ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سال میں صرف ایک مرتبہ ہوتا ہے جب کہ مہنگائی مہینے میں دو مرتبہ بڑھ جاتی ہے تو وہ کیسے اس ہوشربا مہنگائی کا مقابلہ کریں؟

تنخواہ دار طبقے کے لیے مہنگائی ہے، فواد چودھری کا اعتراف

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے زور دے کر کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More