نئے وائرس کے ساتھ شدید زلزلے بھی آئیں گے ۔۔ مشہور نجومی بابا وانگا نے سال 2022 کے لیے کونسی خطرناک پیش گوئیاں کی تھیں؟

ہماری ویب  |  Jan 18, 2022

مشہور انجہانی نجومی خاتون بابا وانگا جن کا تعلق بلغاریہ سے تھا اپنی دل دہلا دینے والی پیش گوئیوں کے سبب لوگوں میں بہت مشہور ہیں اور سب سے حیران کن بات ان کی یہ تھی کہ اکثر ان کی کئی پیش گوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں۔

سال 2022 کے لیے بھی انہوں نے پہلے سے ہی پیش گوئی کر رکھی تھی جو جاننے کے بعد کسی کی بھی روح کانپ جائے۔

ڈیلی اسٹار اور ایم ایس این ویب سائٹ کے مطابق باباوانگا نے پیش گوئی کر رکھی ہے کہ آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک کو 2022 میں سیلاب اور زلزلوں کا سامنا ہو گا اور لوگوں کی بڑی تعداد موت کے منہ میں چلی جائے گی۔

بابا وانگا نے 2022ءمیں کورونا وائرس کی طرح کی ایک نئی وبا کے پھوٹنے کی پیش گوئی بھی کر رکھی ہے۔ ان کے مطابق یہ مہلک وائرس سائبیریا میں دریافت ہوگا اور تیزی سے لوگوں میں پھیلے گا۔ اس وائرس پر قابو پانے میں سائنسدانوں کو کئی سال لگ جائیں گے۔

دوسری بڑی پیش گوئی بابا وانگا نے یہ بتائی کہ سال 2022ء میں ٹڈل دل کا فصلوں پر حملہ آور ہوں گی اور دوسری طرف یہ بھی بتایا کہ اس سال خلائی مخلوق بھی زمین پر آئے گی اور ممکنہ طور پر انسانوں پر حملہ آور ہو گی۔ بابا وانگا کے مطابق یہ خلائی مخلوق اومواموا نامی ایک سیارے سے زندگی کی تلاش میں زمین پر آئے گی۔

بابا وانگا نے یہ بھی پیش گوئی کر رکھی تھی کہ 2022 میں پانی کے سنگین بحران کا لوگوں کو سامنا ہوگا، جس میں دنیا بھر کے کئی شہروں میں پینے کے پانی کی قلت ہوجائے گی۔

بابا وانگا نے 2022 میں دنیا میں پینے کے پانی کی قلت ہو جانے کی بھی پیش گوئی کر رکھی ہے۔اس کے علاوہ ان کی ایک یہ پیش گوئی بھی ہے کہ لوگ پہلے ہی ٹیکنالوجی کے بہت زیادہ عادی ہو چکے ہوں گے اور 2022ءمیں ان کی یہ عادت بڑھتے ہوئے ایک ذہنی مرض بن جائے گی اور وہ ٹیکنالوجی کے غلام بن کر رہ جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More