اداکاد سہیل خان کااہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ

سماء نیوز  |  May 13, 2022

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے شادی کے 24 سال بعد اہلیہ سیما خان سے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

بھارتی ویب سائٹ پنک ولا کی کے مطابق دونوں کو ممبئی میں فیملی کورٹ میں دیکھا گیا جہاں پاپا رازی نے ان کی تصویر لے لی، تاہم ابھی تک سہیل خان اور سیما خان کی طرف سے علیحدگی کے متعلق کوئی بھی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا۔

کورٹ میں موجود ایک ذرائع نے بتایا کہ سہیل خان اور سیما خان آج فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست جمع کروانے کے لیے آئے تھے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ رویے سے ہی پیش آ رہے تھے۔

یاد رہے کہ اداکار سہیل خان کی شادی سیما خان کے ساتھ 1998ءکو ہوئی تھی۔ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2000ءمیں ہوئی جس کا نام انھوں نے نروان خان رکھا تھا جوڑے نے اپنے دوسرے بیٹے یوحان خان کو 2011ءکو سیروگیسی کے ذریعے خوش آمدید کہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے چل رہی تھیں اور انہوں نے گزشتہ روز علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More