لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کے احکامات کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے 12 مئی کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالتی تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اپیل کی سماعت کے دوران حمزہ شہباز کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ انصاف کے تقاضوں کے لیے حمزہ شہباز کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے گئے۔لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلیے میں کہا کہ حمزہ شہباز کی جانب سے پیش ہونے کا حتمی موقع ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل کو اپیل اور بیان حلفی میں ضروری ترمیم کرنے کی اجازت دے دی گئی۔عدالت نے تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو تحریری جواب دینے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو اٹارنی جنرل سے ہدایات کیلئے مہلت دے دی گئی۔متعلہ سماعت کی خبربھی پڑھیںگذشتہ سماعت کے دوران عدالتِ عالیہ نے سبطین خان سمیت تمام اراکین اسمبلی کوترمیم شدہ بیان حلفی پیش کرنے اور انٹرا کورٹ اپیلوں میں ترامیم کا حکم دیا تھا۔لاہورہائیکورٹ میں نئے وزیراعلی کے حلف کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں سے متعلق کیس میں اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے انٹرا کورٹ اپیلوں میں الفاظ، پیرا گراف کی تبدیلی اور بیان حلفی تبدیل کرنے کیلئے عدالت سے وقت مانگا تھا۔مذید پڑھیں مزید پڑھیں3 mins agoعمران خان نے ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو...
23 mins agoملک کوٹھیک ہم نےکرنا ہے کوئی باہرسے نہیں کریگا، احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کوٹھیک ہم نےکرنا ہے کوئی...
32 mins agoعدالت کی ملعون گیرٹ ولڈر کی توہین آمیز ٹوئٹس کے خلاف مؤثراقدامات کی ہدایت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے اور وزارتِ آئی ٹی...
36 mins agoامپورٹڈ حکومت نے ملک کی خودداری کو تباہ کیا، حماد اظہر
حماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کی خودداری...
57 mins agoملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم، پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا
پاکستان کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں اور اس...
1 hour agoشہبازشریف اورحمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں فردِ جرم مؤخر
شہبازشریف اورحمزہ شہبازکیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے وکلاء کو بحث...
تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ
General Rectangle – 300×250