کراچی: میچ کے دوران دو دن میں دوسرا کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

بول نیوز  |  May 15, 2022

کراچی میں شدید گرمی نے قیامت ڈھا دی، کراچی میں کھیل کے میدان میں 2 دن کے اندر دو کھلاڑی جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے ایک کرکٹ گراؤنڈ میں دو کلب کے درمیان نمائشی میچ ہو رہا تھا جس میں کرکٹر عمر خان زینت اسپورٹس کی نمائندگی کر رہے تھے۔

34 سالہ عمر خان کراچی کے کرکٹ گراؤنڈ پر بولنگ کرتے ہوئے گرگئے، عمر نے میچ کی آخری گیند کروائی جو اُن کی زندگی کی بھی آخری گیند ثابت ہوئی، انہیں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اُن کے انتقال کی تصدیق کردی۔

دو روز قبل لیاری میں فٹبال میچ کے بعد ولی محمد ہیٹ ویو کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے، ولی محمد کا تعلق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار سے تھا اور وہ شبیر میموریل فٹبال کلب کی نمائندگی کرتے تھے۔

دوسری جانب فٹبالر ولی محمد لیاری میں فٹبال میچ کھیل کر گھر واپسی پر ہیٹ ویو کا شکار ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں38 mins agoشاہد آفریدی کا اینڈریو سائمنڈز کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد...

3 hours agoکوربن بوش  کولٹڑ نائل کی جگہ راجستھان رائلز میں شامل

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل ) کی فرنچائز راجستھان رائلز میں زخمی...

3 hours agoکولنگ ووڈ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم  کے کوچ کے لئے مضبوط امیدوار

کرس سلور ووڈ اور جو روٹ کے اپنے اپنے عہدوں سے دستبردار...

5 hours agoاینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

سابق آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی...

7 hours agoسابق آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کے کیریئر پر ایک نظر

آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز گذشتہ روز کار حادثے میں...

9 hours agoایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More