شوہر کے علاج پر لاکھوں روپے لگائے ۔۔ لوگوں کی مدد کرنے والے مشہور اداکار مسعود خواجہ کی زندگی کے آخری کچھ ماہ کیسے گزرے؟

ہماری ویب  |  Jun 21, 2022

اس چمکتی دھمکتی دنیا سے جانے کا کب کس کا بلاوا آ جائے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ یہی وجہ کے آج ہم آپکے سامنے ملک کے مشہور مذاحیہ اداکار مسعود خواجہ کی زندگی کے وہ پہلو لے کر آئے ہیں، جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

مسعود خواجہ گزشتہ روز راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ لیکن ان کی زندگی کے آخری کچھ ماہ بہت ہی تکلیف دہ گزرے۔

ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ پچھلے 4 ماہ میں ہمارے پاس جو کچھ تھا وہ ہم لگا چکے ہیں۔ اب تو کچھ خاندان والے مدد کر دیتے ہیں جس سے گزر بسر ہو رہا ہے۔ اور ان کی 15 دن کی دوائی 25 ہزار روپے کی آتی ہے۔

یہی نہیں گھر بھی کرائے کا ہے، بچے چھوٹے ہیں تو یہ سب اخراجات ہیں اس کے علاوہ اب تک 8 لاکھ روپے ان کے علاج پر لگ چکے ہیں۔ مزید یہ کہ اپنے انتقال سے کچھ وقت پہلے دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے خوو کہا کہ میں جب سے کما رہا ہوں، اپنی کمائی پر ٹیکس دیتا ہوں تو حکومت کی یہ زمہ داری ہے کہ مجھے علاج کی سہولت فراہم کریں۔

اس کے علاوہ جو لوگ بھی پرائیویٹ، سرکاری نوکریاں کرتے ہیں انہیں علاج اور چھٹیوں کی سہولت ملتی ہے جبکہ ہم فنکاروں کو تو بیماری میں کام کرنا پڑتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ میں نے بیماری کے دوران بھی عمران خان اور ابرار الحق کی فنڈ ریزنگ کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ میں مدد کی اپیل نہیں کرتا بس یہ کہتا ہوں کہ میرا اچھا علاج کروا دیا جائے۔

آخر میں انہوں نے یہ بھی کہ ڈالا کہ میں سب کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا رہا تھا تو وہی لوگ آج میری مدد کرتے ہیں ان لوگوں میں آرٹس کونسل لاہور، الحمرا لاہور کی انتظامیہ اور دیگر فنکار برادری کے لوگ شامل ہیں۔

مزید یہ کہ اب تک موجودہ حکومت میں سے مریم اورنگزیب صاحبہ کا فون آیا اور انہوں نے کہا ہم آپ کیلئے کچھ ضرور کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More