امیتابھ سے مشابہہ تصویر پھر وائرل ’یہ پاکستان میں رہتے ہیں‘

اردو نیوز  |  Jun 22, 2022

مشہور فوٹوگرافر سٹیو میک کری نے پھر ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو اس کشمکش اور بحث میں ڈال دیا ہے کہ حلیے سے افغان پناہ گزین لگنے والے عمر رسیدہ شخص دراصل ہیں کون؟ کیونکہ وہ بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تصویر میں ایک پگڑی باندھے شخص دکھائی دے رہے ہیں، جن کی داڑھی بھی ہے، انہوں نے ایک پرانی طرز کا چشمہ بھی پہن رکھا ہے۔

یہی تصویر 2018 میں وائرل ہوئی تھی اور لوگوں نے خیال ظاہر کیا تھا کہ یہ اس وقت زیرتکمیل فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے سیٹ پر لی گئی ہے۔ اس فلم میں عامر خان، فاطمہ ثنا شیخ نے بھی کام کیا تھا جبکہ کترینہ کیف کی جھلک بھی شائقین کو دیکھنے کو ملی تھی۔

پورٹریٹ اور امیتابھ بچن میں مشابہت اس قدر غیرمعمولی ہے کہ یہی فوٹو ایک بار پھر انٹرنیٹ گردش کر رہی ہے اور لوگ اس کے بارے میں اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

منگل کو شیئر کی جانے والی اس تصویر کو 75 ہزار سے زیادہ لائیکس ملے۔

زیادہ تر لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ بالکل امیتابھ بچن کی طرح ہے جبکہ اب بھی کچھ نے یہ امکان ظاہر کیا کہ یہ ان کی اگلی فلم کے لیے میک اپ کا کمال ہو سکتا ہے۔

ایک صارف نے کچھ یوں تبصرہ کیا ’پہلی نظر پر مجھے یہی لگا کہ یہ امیتابھ بچن ہیں۔‘

اسی طرح ایک اور صارف نے پوچھا ’کیا یہ امیتابھ بچن ہیں؟‘

تاہم بعدازاں یہ بات سامنے آئی کہ تصویر میں آنے والے شخص امیتابھ بچن نہیں ہیں اور نہ ہی یہ ٹھگز آف ہندوستان کا کوئی منظر ہے بلکہ وہ آدمی سرے سے اداکار ہیں ہی نہیں۔

تصویر کے کیپشن میں میک کری نے معلومات دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ تصویر ایک 68 سالہ افغان پناہ گزین کی ہے جن کا نام شابز ہے اور یہ پاکستان میں رہتے ہیں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More