خود کو بدلنے کے لیے تہجد اور قرآن بھی پڑھتی ہوں ۔۔ اداکارہ متھیرا نے فرض نماز سے متعلق کیا بتایا ؟ انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Aug 05, 2022

پاکستان کی معروف شخصیت متھیرا جو ایک ٹی وی ہوسٹ بھی ہیں اور مختلف پروگراموں میں نظر آتی ہیں، حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جو کے چند کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

جیسا کہ متھیرا سے متعلق ان کے فینز جانتے ہیں کہ وہ غیر مسلم خاتون ہیں مگر جب انہوں نے صلوۃ الحاجات اور تہجد کی نماز پڑھنے سے متعلق انکشاف کیا تو لوگوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔

متھیرا نے انٹرویو میں کہ کہا جب میں تیس برس کی عمر میں خود میں تبدیلی لانے کی خواہش چاہی تو میں نے تہجد پڑھنا شروع کردی، انہوں نے بتایا کہ میں صلوۃ الحاجات بھی بغیر چھوڑے معمول کے ساتھ پڑھتی ہوں۔

متھیرا نے بتایا کہ میں نے مقصد بنا لیا ہے کہ اب میں دن میں 2 سے 3 فرض نماز بھی ادا کروں کیونکہ سونے اور کام کرنے کے باعث میں 5 وقت کی نماز نہیں ادا کرسکتی۔

معروف میڈیا کی شخصیت متھیرا نے بتایا کہ میں نے چیزوں کو سمجھنے کے لیے قرآن کو انگلش میں سمجھ کر پڑھنا شروع کیا کیونکہ یہ کتاب پڑھنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میری اردو اور عربی کمزور ہونے کی وجہ سے قرآن پاک کو انگریزی میں پڑھنا شروع کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More