پٹرول بم کے بعد اب عوام کے علاج کا ذریعہ بھی نہ چھوڑا، ادویات کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں

روزنامہ اوصاف  |  Aug 16, 2022

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ کے (آج) منگل کو ہونے والے اجلاس میں 35 ادویات کیقیمتوں میں اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔حکام کے مطابق 35 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی پرائسنگ کمیٹی نیکی ہے۔حکام نے بتایا کہ پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب ادویہ ساز کمپنیاں 35 ادویات نہیں بنا رہیں جن میں خودکشی سے بچاؤ، نفسیاتی اور دماغی امراض کی مختلف ادویات شامل ہیں۔ادویہ ساز کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ پاکستان میں اس وقت 70 سے زائد ادویات پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب دستیاب نہیں، ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ نہ کیا گیا تو مزید ادویات بننا بند ہو جائیں گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More