نیدرلینڈز کی ٹیم مشکلات کا شکار

ہم نیوز  |  Aug 18, 2022

روٹرڈیم: نیدرلینڈز نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے آغاز پر ہی نیدرلینڈز کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نیدرلینڈز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ نیدرلینڈز کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہیں ہوا۔

اوپنر وکرم جیت سنگھ ایک رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ میکس او ڈاؤڈ بھی ایک رن بنا کر حارث رؤٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلیئن لوٹ گئے۔

میزبان ٹیم کے تیسرے کھلاڑی ویسلے بیریسی بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 3 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

گرین شرٹس کو مایہ ناز بلے باز بابراعظم لیڈ کر رہے ہیں جبکہ میزبان ٹیم اسکاٹ ایڈورڈز کی زیر قیادت میدان میں اتری ہے۔

پاکستان کو میزبان نیدرلینڈز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

نیدرلینڈز کو پہلے میچ میں 16 رنز سے شکست دے کر پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں تیسری پوزیشن پر جگہ بنائی تاہم کلین سوئپ مکمل ہونے پر گرین شرٹس 120 پوائنٹس کے ساتھ میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More