سابقہ اہلیہ کی عزت کرتا ہوں، وہ میرے بچوں کی ماں ہیں: فیروز خان

اردو نیوز  |  Sep 23, 2022

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے اداکار فیروز خان اپنی اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان کو طلاق دینے کے بعد خبروں میں ہیں۔اسی سلسلے میں فیروز خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ ’ہماری طلاق 3 ستمبر کو ہوئی، جس کے بعد میں نے اپنے بچوں کی کفالت اور ملاقات کے حق کے لیے فیملی کورٹ میں 19 ستمبر کو کیس دائر کیا۔‘

’اکیس ستمبر کو عدالت نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد مجھے اپنے بچوں سلطان اور فاطمہ کے ساتھ آدھا گھنٹہ وقت گزرانے کی اجازت دی۔‘

- Statement. pic.twitter.com/XuJc9oFj6k

— Feroze Khan (@ferozekhaan) September 21, 2022

فیروز خان نے مزید کہا کہ ’عدالت نے سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی ہے، تاہم میں اپنی سابقہ اہلیہ کی عزت اور سپورٹ کرتا ہوں کیونکہ وہ میرے بچوں کی ماں ہیں، تاہم کیس عدالت میں ہونے کے باعث میں مزید اس پر بات نہیں کرسکتا۔‘

- Statement. pic.twitter.com/XuJc9oFj6k

— Feroze Khan (@ferozekhaan) September 21, 2022

اس سے پہلے بدھ کے روز فیروز خان کی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ میں اپنی طلاق کے بارے میں کہا کہ ’ہماری شادی شدید افراتفری کا شکار تھی۔‘’میرے اوپر جسمانی اور نفسیاتی تشدد ہورہا تھا بلکہ میرے شوہر کے جانب سے مجھے بے وفائی، بلیک میلنگ اور بے عزتی کا بھی سامنا رہا، جس کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی کہ میں اپنی ساری زندگی اس طرح بدتر طریقے سے نہیں جی سکتی۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by Syeda Aliza Sultan (@alizasultankhan)

علیزہ سلطان نے مزید کہا کہ ’میں نے یہ فیصلہ اپنے بچوں کی بہتری کے لیے لیا ہے، میں نہیں چاہتی کہ وہ زہر آلود، مضر اور پرتشدد گھرانے میں بڑے ہوں۔‘اداکار فیروز خان اور علیزہ سلطان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی جس کے بعد 2019 میں اس جوڑے کے ہاں بیٹے محمد سلطان خان اور رواں سال فروری میں بیٹی فاطمہ خان کی پیدائش ہوئی۔خیال رہے کہ فیروز خان اور علیزہ سلطان نے ارینج میرج کی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More