لندن کے ہوٹل میں انڈین کرکٹر تانیہ بھاٹیہ کا سامان چوری

اردو نیوز  |  Sep 27, 2022

انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر تانیہ بھاٹیہ کا لندن کے ہوٹل میں سامان چوری ہوگیا۔پیر کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تانیہ بھاٹیہ نے اپنی ٹویٹ میں قیمتی سامان کے چوری ہونے کی اطلاع دی۔

تانیہ بھاٹیہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ’میریٹ ہوٹل لندن مائڈہ ویل کے منتظمین پر حیرت اور مایوسی ہورہی ہے، کوئی میرے ذاتی کمرے میں گھس گیا اور میرے پیسوں والے بیگ، کارڈز، گھڑیاں اور زیورات چوری کر کے لے گیا۔‘

1/2 Shocked and disappointed at Marriot Hotel London Maida Vale management; someone walked into my personal room and stole my bag with cash, cards, watches and jewellery during my recent stay as a part of Indian Women's Cricket team. @MarriottBonvoy @Marriott. So unsafe.

— Taniyaa Sapna Bhatia (@IamTaniyaBhatia) September 26, 2022

اپنی دوسری ٹویٹ میں تانیہ بھاٹیہ نے کہا کہ ’میں امید کر رہی ہوں کہ اس معاملے کا حل اور تفتیش جلد ہوگی، انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے ملحقہ ہوٹل میں سکیورٹی کا کم ہونا بہت حیران کن ہے۔‘

2/2 Hoping for a quick investigation and resolution of this matter. Such lack of security at @ECB_cricket's preferred hotel partner is astounding. Hope they will take cognisance as [email protected] @BCCIWomen @BCCI

— Taniyaa Sapna Bhatia (@IamTaniyaBhatia) September 26, 2022

تانیہ بھاٹیہ کی ٹویٹس کے جواب میں ہوٹل کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔انڈین ویمن کرکٹ ٹیم حالیہ دنوں میں انگلینڈ کے دورے پر موجود ہے جہاں انھوں نے تین ون ڈے میچز کی سیریز میں انگلینڈ ویمن ٹیم کو کلین سویپ کیا ہے۔چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والی تانیہ بھاٹیہ انڈین ویمن ٹیم کی جانب سے دو ٹیسٹ، 19 ون ڈے اور 53 ٹی20 میچز کھیل چکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More