کلام پڑھا تو لڑکی نے دولہے کو چہرہ دکھایا ۔۔ نابینا لڑکے نے کس انداز میں تلاوت کی جو لڑکی کا دل جیتا لیا؟

ہماری ویب  |  Dec 06, 2022

دنیا میں سکون کی تلاش ہر انسان کو ہوتی ہے اور مسلمانوں کا اس بات پر یقین ہے کہ انہیں سکون قرآن پاک کی تلاوت سے ہی ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں سن کر آپ اس کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

جی ہاں اس شخص کا نام عبد اللہ مصطفیٰ ہے اور یہ پیدائشی طور پر نابینا ہیں پر اللہ پاک نے اسے انتہائی خوبصورت اور سحر کن آواز بخشی ہے۔ جس کا واضح ثبوت ان کی شادی کی یہ ویڈیو ہے۔

جس میں ان کی دلہن نے ان کی جانب تب تک نہیں دیکھا جب تک انہوں نے قرآن کی آیا ت کی تلاوت نہ کی۔ اس عمل کے بعد والد نے ان کا ماتھا چوما اور ان کی دلہن انتہائی خوشی کے عالم میں ان کے پاس جا کھڑی ہوئیں۔

یہی نہیں اس قاری صاحب کی انٹرنیٹ پر قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے کئی ایک ویڈیوز موجود ہیں جنہیں دیکھنے والے بہت پسند کرتے ہی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بھی آج سے چند سال پہلے ایک ایسا ہی واقعہ دیکھنے کو ملا تھا جس میں دولہے نے اسٹیج پر بیٹھے سورہ رحمان کی تلاوت کی تو ان کی سحرکن آواز نے سب کو متاثر کیا۔

ان کا نام ڈاکٹر فیضان تھا اور یہ شادی لاہور کے مقامی شادی ہال میں ہوئی تھی۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کئی ایک صارفین کا کہنا تھا کہ شادیوں میں ناچ گانے کی بجائے ہمیں اپنی مذہبی روایات پر ہمیشہ ہمل کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More