کراچی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے

ہماری ویب  |  Dec 08, 2022

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2022ء کے سائنس گروپ (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل) اور ہوم اکنامکس گروپس کے ریگولر امیدواروں جبکہ سائنس گروپ (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل)، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس بشمول ایڈیشنل سبجیکٹس اور امپروومنٹ آف ڈویژن اور بینیفٹ کیسز کے پرائیویٹ امیدواروں کیلئے بروز جمعرات 8 دسمبر 2022ء سے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلا ن کردیا ہے۔

سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کے اہل ریگولر امیدواراپنے امتحانی فارمز فیس کے ساتھ بروز جمعرات 8دسمبر 2022ء سے بروز جمعہ 16دسمبر 2022ء تک اپنے کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں، تعلیمی ادارے امتحانی فارمز بمع فیسوں کے پے آرڈرز بروز منگل 20دسمبر 2022ء کو بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ایسے امیدوار جو مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہ کرواسکیں وہ پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 19دسمبر سے 23دسمبر تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 26 دسمبر سے 30دسمبر 2022ء تک امتحانی فارم اپنے کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

سائنس گروپ (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ،سائنس جنرل)، کامرس، آرٹس اور،ہوم اکنامکس گروپس بشمول ایڈیشنل سبجیکٹس اور امپروومنٹ آف ڈویژن /گریڈ اور بینیفٹ کیسز کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز جمعرات 8 دسمبر سے بروز جمعہ 16 دسمبر 2022ء تک انٹربورڈ کراچی کی لائبریری میں قائم یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں، طلبہ انٹربورڈ کراچی کی دی گئی سہولت سے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے امتحانی فارم کی فیس یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع کرواسکتے، طلباء جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا امتحانی فارم شیڈول کے مطابق دی گئی تاریخوں میں بورڈ آفس کی انکوائری میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر ان کا فارم قبول نہیں کیا جائے گا اور فیس ضبط کرلی جائے گی۔جو پرائیویٹ امیدوار مقررہ تاریخوں میں امتحانی فارمز جمع نہیں کرواسکیں وہ پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 19دسمبر سے 23دسمبر تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 26 دسمبر سے 30دسمبر 2022ء تک اپنے امتحانی فارمز درج بالا طریقہ کار کے مطابق جمع کرواسکتے ہیں۔

انٹرمیڈیٹ حصہ اول یا حصہ دوم کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند امیدوار 2600روپے فیس جبکہ حصہ اول و دوم باہم کے امیدوار 4100روپے فیس جمع کروائیں گے اس میں فارم کی فیس 100روپے بھی شامل ہے۔طلبہ امتحانی فارم او ر فیس واؤچر بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More