اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی 2023ء سے آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کرنے کا آغاز کر رہا ہے

ہماری ویب  |  Dec 21, 2022

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی 2023ء سے آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کرنے کا آغاز کررہا ہے، ا س حوالے سے آج بروز منگل 20دسمبر کو انٹربورڈ کراچی میں تعلیمی اداروں کے سربراہان اور میڈیا کیلئے بریفنگ کا انعقاد کیاگیا۔

چیئرمین انٹربورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور میڈیا پرسنز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انٹربورڈ کراچی امتحانی امور کی انجام دہی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھاتا جارہا ہے، اس حوالے سے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے 2023ء سے انرولمنٹ فارمز آن لائن جمع کروانے کا آغاز کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ آئندہ تعلیمی سال سے طلبہ یا تعلیمی اداروں کے نمائندوں کو انرولمنٹ فارم جمع کروانے کیلئے انٹربورڈ کراچی آنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ بورڈ کے ویب پورٹل کے ذریعہ انرولمنٹ فارمز آن لائن جمع کرواسکیں گے۔ چیئرمین انٹربورڈ نے شرکاء کو آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کروانے کے پورے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

اس موقع پرموجود تعلیمی اداروں کے سربراہان اور میڈیا پرسنز نے اس طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انٹربورڈ کراچی کے اس اقدام کو سراہااو ر امید ظاہر کی کہ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی سربراہی میں انٹربورڈ جدید ٹیکنالوجی اپنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔یاد رہے انٹربورڈکراچی پہلے ہی طلبہ کو ٹی سی ایس (TCS) کے ذریعہ گھر بیٹھے بورڈ سے متعلقہ دستاویزات کے حصول کی سہولت فراہم کررہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More