اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے

ہم نیوز  |  Feb 09, 2023

اب ٹوئٹر پر 280 نہیں بلکہ 4 ہزار حروف کی ٹوئٹ لکھنا ممکن ہو گیا ہے۔

اگر آپ ٹوئٹر میں طویل تحریر پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو ایسا ممکن ہو سکے گا، لیکن یہ سہولت ابھی ہر کسی کے لیے نہیں دی جائے گی، کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکا میں سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کا حصہ بننے والے افراد اب 4 ہزار حروف پر مشتمل ٹوئٹس پوسٹ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے سب سے پہلے ایک ٹوئٹ میں 140 حروف کا استعمال ہوسکتا تھا، لیکن  2017 میں حروف کی تعداد 280 کر دی گئی۔

4 ہزار ٹوئٹ کی خبر کو ٹوئٹر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے ہی منفرد انداز میں اپنے صارفین تک پہنچایا ہے۔

more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more…

— Twitter (@Twitter)

واضح رہے اس خبر کا عندیہ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے گزشتہ ماہ ہی دے دیا تھا، جب ان سے صارف کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ ٹوئٹ میں استعمال کیے جانے والے حروف کی تعداد کو بڑھانے کا سوچ رہے ہیں؟

صارف نے یہ بھی پوچھا تھا کہ کیا ٹوئٹ میں حروف کی تعداد 4 ہزار تک ہو سکتی ہے ؟ ایلون مسک نے کہا تھا کہ ہاں ایسا ممکن ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More