ہارٹ اٹیک کے بعد سشمیتا سین کی ریمپ پر واک

ہم نیوز  |  Mar 12, 2023

 ہارٹ اٹیک  کے بعد صحت یاب ہونے والی بھارتی اداکارہ  سشمیتا سین نے ریمپ پر واک کر کےانڈسٹری میں کم بیک کردیا۔

دل  کادورہ پڑنے  کے بعد بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین  کی طبیعت میں بہتری آگئی، انہوں نےریمپ پر واک کر کے انڈسٹری میں واپسی کی۔انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اداکارہ سنیچر کو لکمی فیشن ویک میں انوشری ریڈی کے لیے شُوزٹاپر بن گئیں اور وہ اس حوالے سے بہت خوش تھیں۔

دل کے دورے سے صحت یاب ہونے والی سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر  محبتوں اور حمایت کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے ابھی ابھی لکمی فیشن ویک میں انوشری ریڈی کی شُوز ٹاپر کے طور پر ریمپ واک کی ہے۔ میڈیا کے تمام ممبران کا شکریہ جنہوں نے بہت پیار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lakmé Fashion Week (@lakmefashionwk)

سشمیتا سین کا مزید کہنا تھا ’میں انوشری کی وجہ سے واقع بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں کیونکہ اس نے مجھے آنے اور شُوز ٹاپر بننے کے لیے کہا۔‘

انسٹاگرام پر لکمی فیشن ویک کی طرف سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں سشمیتا سین کو ایک شاندار پیلے رنگ کے لہنگے میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں سشمیتا سین نے یہ انکشاف  کیا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا اور پھر ان کی سرجری بھی ہوئی۔سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر اپنے فینز کے ساتھ لائیو گفتگو میں مزید تفصیلات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ دل کا دورہ کافی شدید تھا اور ایک اہم شریان 95 فیصد بند تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More