اہلیہ کی خاطر پوری دنیا گھوم آیا۔۔ اہلیہ کو خوشی خوشی آخری بار وداع کرنے والا شوہر، جس نے اسی کے نام کا لنگر خانہ کھول لیا، دیکھیے

ہماری ویب  |  Mar 18, 2023

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی تکلیف دہ مگر پُر اثر کہانی کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ خوب حاصل کی، جب ایک شوہر نے اپنی اہلیہ کو خوب اچھے طریقے سے رخصت کیا۔

ونیت بھاٹیہ نے 1991 میں ساریکا سے شادی کی تھی، تاہم یہ شادی اس وقت اتار چڑھاؤ کا شکار ہو گئی جب اہلیہ اچانک بیمار رہنے لگیں۔

ونیت کی اہلیہ ساریکا فیشن ڈیزائنر تھیں، لیکن شادی کے بعد ارمان کچھ اس طرح بکھرے کہ پھر دوبارہ جُڑ نہ سکے۔

اچھی خاصی صحت مند خاتون اچانک ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہونا شروع ہوئی کہ دماغی طور پر ہی متاثر ہوگئی۔

اب اگر دماغ ہی متاثر ہوا ہو تو پھر انسان ایک طرح سے اپاہج ہو جاتا ہے، ایسا ہی کچھ ساریکا کے ساتھ بھی ہوا۔ ویل چئیر پر اہلیہ کو دیکھ کر شوہر کو افسوس تو ہوتا تھا، مگر اسے اپنی اورو بچوں کی ہمت بنائے رکھنا تھی۔

یہی وجہ تھی کہ شوہر نے بجائے نرس رکھی، خود ہی اہلیہ کی دیکھ بھال کرنا شروع کر دی، کھانا کھلانے سے لے کر برش کرنے تک ہر کام اہلیہ کا خود کرتا رہا۔

اور پھر 2001 میں اہلیہ مکمل طور پر بیڈ پر آ گئی، یعنی ایک طرح سے فیملی اور شوہر کے لیے امید کی کرن کم ہوتی جا رہی تھی، جسے فیملی کے تمام افراد ایک طرح سے ڈراؤنا خواب تصور کر رہے تھے۔

اہلیہ ایک ایسی دماغی بیماری میں مبتلا تھی، جس کا علاج مشکل تھا، مگر شوہر ہار ماننے کو تیار نہ تھا، دنیا بھر گھوم کر آ گیا مگر اسے وہ علاج نہ مل سکا جس سے وہ اہلیہ کو بچا سکتا۔

اہلیہ 2020 تک اس دنیا میں میں تکالیف کے باوجود زندہ رہیں، لیکن 2020 ساریکا کے لیے آخری سال ثابت ہوا، کیونکہ اسی سال وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئی۔

لیکن اہلیہ کی یاد ختم نہیں ہوئی بلکہ شوہر نے اہلیہ ساریکا کے نام کے لنگر خانے اور فری فوڈ وین شروع کر دی، جس سے غریبوں کی مدد تو ہو رہی تھی، ساتھ ہی اہلیہ کے لیے محبت بھی مزید بڑھ گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More