کتبے پر رمضان المبارک لکھوایا تھا۔۔ مشہور شخصیات کی قبر کے کتبوں پر لکھے وہ الفاظ جو سب کو جذباتی کر دیتے ہیں

ہماری ویب  |  Mar 18, 2023

اکثر مشہور شخصیات کی قبریں تو سب کو افسردہ کر دیتی ہیں، لیکن ان کی قبروں پر لگے کتبے اور ان پر لکھے الفاظ سب کو جذباتی کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

قوی خان:

مشہور اداکار قوی خان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا، ان کی رحلت نے جہاں مداحوں کو افسردہ کیا تھا، وہیں، سب کو جذباتی بھی کر دیا تھا۔

قوی خان نماز جنازہ کینیڈا میں ادا کی گئی تھی، جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی، جبکہ ان کی قبر کا کتبہ اگرچہ لگا نہیں تھا مگر ایک نوٹ لگایا گیا تھا جس پر اداکار سے متعلق معلومات لکھی گئی تھیں۔

عامر لیاقت حسین:

پاکستان کی مشہور ترین شخصیت اور ٹی وی ہوسٹ عامر لیاقت حسین کا شمار ایک وقت تھا جب دنیا کے بااثر مسلمانوں میں ہوتا تھا۔

ان کی رحلت نے جہاں سب کو افسردہ کیا تھا وہیں جذباتی بھی کر دیا تھا، کیونکہ کسی کو یقین ہی نہیں تھا کہ عامر اتنی جلدی چلا جائے گا۔

عامر لیاقت حسین کی قبر کے کتبے پر بھی درود شریف لکھا ہے، آقائے دو جہاں ﷺ کا عاشق اور اصحاب کرام اور آل رسول ﷺ سے شدید محبت کرنے والے عامر کے کتبے پر بھی یہی لکھا ہے۔

ساتھ ہی اشعار بھی درج ہیں، جو کہ نعت رسول ﷺ سے متعلق لکھے گئے ہیں۔

ارشد شریف:

ارشد شریف کا شمار بھی پاکستان کی مقبول ترین شخصیات میں ہوتا تھا، ان کا دلیرانہ انداز جس طرح سب کی توجہ حاصل کر رہا تھا وہیں ان کی وطن سے محبت بھی سب کو بھا رہی تھی۔

ان کی قبر کے کتبے دو ہیں، ایک تو وہ جس پر نام، تاریخ پیدائش اور تاریخ شہادت درج ہے، جبکہ دوسرے کتبے پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

عمر شریف:

پاکستان کے مقبول ترین کامیڈین عمر شریف کی رحلت نے بھی پاکستانیوں کو افسردہ کر دیا تھا، کیونکہ خوش اخلاق شخصیت کے حس مزاح نے سب کو خوب اپنا گرویدہ بنایا ہوا تھا۔

عمر شریف کے کتبے پر بھی سب سے پہلے فخر پاکستان لکھا ہے جبکہ اوپر کی طرف عربی میں لکھا گیا ہے۔

جبکہ نیچے نام، والد کا نام اور تاریخ پیدائش و وفات درج ہیں۔

اداکار ننھا:

اداکار ننھا کا شمار بھی پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا، کیونکہ ان کا انداز بیان اور حس مزاح سب کو بھا جاتا تھا۔

مگر زندگی میں آنے والے نشیب و فراز نے ان سے ان کی زندگی چھین لی تھی۔ اداکار کی قبر کے کتبے پر ان کا نام تو درج ہی ہے، ساتھ ہی لوح مزار لکھا گیا ہے۔

جبکہ کتبے پر ہی نیچے کی جانب اشعار بھی درج ہیں، جبکہ کتبے کی حالت سے ایسا معلوم ہو رہا ہے، کہ کافی سال تو ہو گئے ہیں، لیکن صفائی نہیں ہوئی ہے۔

نور جہاں:

ملکہ ترنم نور جہاں نے بھارت میں بھی خوب توجہ سمیٹی تھی، مگر جنگ میں پاکستانی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے میں نور جہاں نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

کیونکہ نور جہاں ریڈیو اسٹیشن سے ہی ملی نغمے اور قومی گیت سنا کر سب کے حوصلے بڑھا رہی تھیں۔

ان کی قبر کے کتبے پر کے پچھلے حصے پر رمضان المبارک درج ہے۔کیونکہ ان کی وفات رمضان المبارک میں ہوئی تھی، یہی وجہ ہے کہ تاریخ وفات میں رمضان المبارک درج ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More